وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے معاملے پر یقینی کارروائی کے لئے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ نہ صرف دہشت گردوں، بلکہ انہیں محفوظ پناہ، تربیت اور دولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی پختہ کارروائی کی ضرورت ہے۔
مسٹر نریندرمودی نے پنجاب کے مقدس شہر امرتسر
میں منعقدہ هارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا نام لئے بغیر اس کو دہشت گردی کے معاملے پر گھیرنے کی کوشش کی۔
اس سے پہلے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کا نام لے کر کہا کہ طالبان کے ایک سب سے اہم دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اگر پاکستان میں محفوظ پناہ نہیں ملے تو ان کا ایک ماہ بھی ٹکنا مشکل ہے۔